Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

وفاقی دارالحکومت میں بھی لوٹ مار کی وارداتیں عام ہوگئیں

بلیو ایریا میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم بزنس مین سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
شائع 07 جولائ 2024 11:46am

اسلام آباد میں بھی لوٹ مار کی وارداتیں عام ہوتی جارہی ہیں، جہاں معروف کاروباری مرکز بلیو ایریا میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم بزنس مین سے 80 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں وارداتیں معمول بن گئیں، جہاں پولیس وردی میں ملبوس ملزم کاروباری شخصیت سے 80لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، یہ واردات اسلام آباد کے بلیو ایریا میں فضل الحق روڈ پر ہوئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے کاروباری شخصیت کی گاڑی کو روکا۔ ملزمان یوں کھڑے تھے جیسے ناکہ لگا رکھا ہو۔

گاڑی کے رکتے ہی پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس آیا اور چیکنگ کے بہانے گاڑی کا دروازہ کھولنے کو کہا، دروازہ کھلتے ہی ملزم رقم سے بھرا ہوا شاپر لے کر بھاگ نکلا۔

STREET CRIMES IN ISLAMABAD

BUSINESSMAN LOOTED

CULPRITS RAN AWAY WITH Rs 8 MILLION