Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ: 24 گھنٹوں میں 15 سے زائد فلسطینی شہید، 5 صحافی بھی ہلاک

اسرائیلی فوج کے سابق ترجمان نے فوج کو خیرباد کہہ دیا، خبرایجنسی
شائع 06 جولائ 2024 11:57pm

غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری ہے ، اسرائیل نے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر دیا ۔

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے میں 15 سے زائد فلسطینی شہید کر ڈالے جبکہ غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران 5 صحافی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سابق ترجمان نے فوج کو خیرباد کہہ دیا، خبرایجنسی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل رین خوشا عرف رینچو کا آرمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 38,011 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ اور 87,445 زخمی بھی ہیں ۔

حماس کے زیرقیادت حملوں میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 بتائی جاتی ہے ۔

Palestine

Palestinian

Gaza War