Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ناران کاغان جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد گاڑیوں سمیت لاپتہ

لاپتہ نوجوان کی ماں صدمے سے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی
شائع 06 جولائ 2024 10:07pm

ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاؤں کے نو افراد پکنک سے واپسی پر دو گاڑیوں سمیت لاپتہ ہوگئے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے جبکہ لاپتہ افراد میں ایک نوجوان کی ماں صدمہ نہ سہہ سکی اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی ۔

ناران کاغان جانے والے سرگودھا کے گاؤں کے نو افراد پندرہ دن بعد بھی نہ مل سکے ۔ چک 75 جنوبی سے ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان دو گاڑیوں میں 22 جون کو ناران کاغان کی سیر کو گئے تھے اور پھر لاپتہ ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تمام افراد کے موبائک فونز بھی بند ہیں ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے اے ٹی ایم سے سرگودھا اور فیصل آباد سے رقم بھی نکلوائی گئی ہے۔

دوسری جانب گمشدہ افراد میں ایک نوجوان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر لا پتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا جس کے سبب سرگودھا کوٹ مومن روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری نےموقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ، تاہم واقعہ کی کوئی رپورٹ بھی درج نہیں ہوسکی ہے۔

sargodha

missing person

Naran

Kaghan