Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بینائی جانے کے واقعات کے بعد انجکشن اویسٹن کے استعمال اجازت، گائیڈلائنز بھی جاری

انجکشن ایک ہی بار میں لگانا ہو گا، اضافی ڈوز ضائع کردی جائیں گی
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 09:41pm

انجکشن اویسٹن سے آنکھوں کی بینائی جانے کے واقعات کے بعد اب انجکشن اویسٹن کےاستعمال کی نئی گائیڈ لائنزجاری کردی گئی ہے ۔

نئی گائیڈ لائنز کے تحت انجکشن اویسٹن کی اجازت دیدی گئی ہے۔

انجکشن اویسٹن کےاستعمال کی نئی گائیڈ لائنز

  • گائیڈ لائنز کے مطابق انجکشن اویسٹن کی ڈسپنسنگ کےبعد ٹرانسپورٹیشن نہیں ہوگی۔

  • آنکھوں میں استعمال کیلئے انجکشن اویسٹن لیمینر فلومیں بھرا جائےگا۔

  • انجکشن اویسٹن آنکھ میں استعمال کیلئے آپریشن تھیٹرمیں استعمال ہوگا۔

  • انجکشن اویسٹن 20 یا 50 ڈوززمیں آتا ہے ۔ تمام مریضوں کو ایک ہی دن
    لگایا جائےگا۔

  • ایک دفعہ انجکشن کا استعمال شروع ہونےپر 6 گھنٹے بعد باقی ماندہ ڈوزز ضائع کی جائیں گی۔

  • استعمال شدہ انجکشن اویسٹن کی اسٹوریج ممنوع ہوگی۔

  • سرکاری اور نجی اسپتال فارمیسی سے براہ راست انجکشن خریدیں گے۔

  • اویسٹن انجکشن صرف رجسٹرڈ اورلائسنس یافتہ فارمیسیز فروخت کرسکیں گی۔

  • پوسٹ گریجویشن کے بعد 3 سال کا تجربہ والا ڈاکٹر انجکشن لگا سکے گا۔

نئی گائیڈ لائنز کے بعد ماہرین امراض چشم انجکشن اویسٹن کا آف لیبل استعمال دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں اویسٹن انجکشن سے مریضوں کی بینائی جانے کا سکینڈل بے نقاب ہوا تھا،جس کے باعث 70 سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوگئے تھے، پنجاب حکومت نے کیسز سامنے آنے کے بعد اویسٹن انجکشن کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔

lahore

Health Minister Punjab

avastin injection