Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : شادی شدہ عورت سے زیادتی اور اغوا کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

ملزم کیخلاف تھانہ تیموریہ میں بھائی نے بہن کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرایا
شائع 06 جولائ 2024 07:59pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج سینٹرل کی عدالت نے شادی شدہ عورت کے ساتھ زنا اور اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ملزم عنصر عباس کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے 50 ہزار روپے کے عوض منظور کی، ملزم کے خلاف تھانہ تیموریہ میں بھائی نے اپنی بہن کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مغویہ کے دیور کے ساتھ ملکر خاتون کو اغوا کیا اور زیادتی کی۔

وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے نہ تو خاتون کو اغوا کیا اور نہ اس کے ساتھ زیادتی کی، ملزم وقوعہ کے وقت اپنے گھر پر موجود تھا۔

ٹریل تھری زیادتی کیس کا ڈراپ سین، لڑکی نے فراڈ کا اعتراف کرلیا

لیاقت گبول نے مزید کہا کہ مغویہ اور اس کے سسرال کا آپس میں فیملی جھگڑا ہے، بھائی نے بہن کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا، مدعی نے 26 دن کی تاخیر سے مقدمہ درج کروایا، جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ملزم کے خلاف زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

وکیل نے مزید بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ملزم سے 28 ہزار روپے ادھار لیے تھے، گارنٹی کے طور پر موٹر سائیکل کی فائل رکھوائی تھی، ملزم نے رقم واپس مانگی تو مدعی مقدمہ نے جھوٹے الزام میں گرفتار کروا دیا، مدعی مقدمہ راضی نامہ کے عوض ملزم کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مانگ کر بلیک میل کررہا ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم عنصر عباس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت نمٹا دی۔

karachi

kidnapping

Karachi Police