Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج ، راجہ اظہر سمیت متعدد ایم پی ایز گرفتار

تمام گرفتار کارکنان کو شاہراہ فیصل تھانہ منتقل کیا گیا ہے، وکلاء بھی تھانے میں موجود
شائع 06 جولائ 2024 07:28pm
فائل- فوٹو
فائل- فوٹو

تحریک انصاف کے کراچی میں احتجاج پر پولیس نے پی ٹی آئی کے کراچی کے صدر راجہ اظہر سمیت متعدد ایم پی ایزکو حراست میں لے لیا۔ تمام گرفتار کارکنان کو شاہراہ فیصل تھانہ منتقل کیا گیا ہےجہ اظہر کا کہنا ہے کہ ہم پر امن احتجاج والے لوگ ہیں پولیس لیکن اپنی فسطائیت سے باز نہیں آرہی ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی ملینیم مال پر احتجاج کیا تو پولیس نے پی ٹی آئی کے کراچی کے صدر راجہ اظہر سمیت متعدد ایم پی ایزکو حراست میں لے لیا۔ گرفتارہونے والوں میں سجاد سومرو، چوہدری اویس ، واجد علی، کراچی ممبر مانوریٹی ونگ کے صدر سلیمان اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ نذیر محسود شامل ہیں۔

پولیس نے تمام گرفتار کارکنان کو شاہراہ فیصل تھانہ منتقل کیا گیا ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کراچی کے وکلا بھی تھانے میں موجود ہیں ۔

راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ ہم پر امن احتجاج والے لوگ ہیں پولیس لیکن اپنی فسطائیت سے باز نہیں آرہی ہے، پر امن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے مگر یہاں ظلم ہی ظلم کیا جارہا ہے پاکستان تحریک انصاف متحد ہے عمران خان کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہیں گے۔ میں اپنے تمام ورکرز کو کہتا ہوں کہ اپ سب پریشان نا ہوں ہمت رکھیں یہ ظلم جلد ختم ہوگا ان شاء اللہ۔

pti leader

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)