انتظامیہ کی طرف سے اسلام آباد کا جلسہ معطل کرنا پی ٹی آئی کی فتح ہے، بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اسلام آباد کا جلسہ معطل کرنا پی ٹی آئی کی فتح ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کی وجہ سے اسلام آباد کا جلسہ معطل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرکے جعلی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔
عمران خان کی عمر ایوب کو پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تمام غیر آئینی اور قانونی اقدامات کا حساب لے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ چند دن بعد عوام کا سمندر اسلام آباد سے ٹکرائے گا، انتظامیہ کی جانب سے جلسہ معطل کرنا ہماری پہلی فتح ہے، پی ٹی آئی کے کارکن منظم رہیں، حوصلے بلند رکھیں اور پارٹی فیصلے کو فالو کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تحریک کا اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔
Comments are closed on this story.