Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی آر ٹی اسکینڈل، ٹھیکیدار مسعود شاہ اشتہاری قرار

احتساب عدالت نے بیرونِ ملک مقیم ملزم کے خلاف اشتہار اخبار میں دینے کی بھی ہدایت کردی۔
شائع 06 جولائ 2024 03:39pm

بی آر ٹی مبینہ اسکینڈل، پشاور کی احتساب عدالت نے ٹھیکیدار سید مسعود شاہ کو اشتہاری قرار دے دیا

ملزم سید مسعود شاہ بی آر ٹی منصوبے میں ٹھیکیدار تھا جس پر کرپشن کا الزام تھا۔ نیب نے تحقیقات کی تاہم ملزم انکوائری میں تعاون کرنے کے بجائے بیرونِ ملک چلا گیا۔

ملزم کے بیرونِ ملک جانے پر قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی کہ تفتیش میں تعاوننہ کرنے پر ملزم کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اخبار میں اشتہار بھی دینے کی ہدایت کی۔ مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

corruption

BRT Peshawar

SYED MASOOD SHAH