Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چار سالہ بچے کی تحویل کیلئے سابق شوہر کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

ملزم علیحدگی کے بعد خاتون سے چار سالہ بیٹا واپس مانگتا تھا، پولیس
شائع 06 جولائ 2024 01:01pm

لاہور میں چار سالہ بچے کی تحویل کیلئے سابقہ شوہر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون آمنہ اسپتال میں دم توڑ گئی، خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر چار گولیاں لگی تھیں، ملزم علیحدگی کے بعد خاتون سے چار سالہ بیٹا واپس مانگتا تھا۔

پولیس کے مطبق خاتون پر فائرنگ کرنے والا سابق شوہر ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزم عامر نے اپنے ساتھی عاطف کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی پر گولیاں چلائیں۔

پولیس کے مطابق خاتون تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال میں 4 روز تک زیرعلاج رہی۔

firing

پاکستان

punjab