Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عدالتی حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے، درخواست
شائع 06 جولائ 2024 11:32am

پاکستان تحریک انصاف نے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

درخواست تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ عدالتی حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈی سی اسلام آباد نے 4 جولائی کوعدالت میں این اوسی جاری کرنے کا کہا، عامر مغل این او سی کے حصول کیلئے ڈی سی آفس گئے جہاں انہیں گرفتارکرلیاگیا۔

درخوست میں بتایا گیاکہ گزشتہ روز ڈی سی اسلام آباد نے این او سی منسوخ کرنے کا خط بھیجا جوعدالتی حکم کے توہین ہے۔

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ پر دھاوا، اسٹیج کے کنٹینرز، خاردار تاریں بھی ہٹا دیں

درخواست میں جلسہ کی اجازت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ فریقین کوعدالتی احکامات پرعمل درآمد کرنے کا حکم دینے کے ساتھ کارکنوں کوہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔

درخواست میں چیف کمشنر ، ڈی سی ، آئی جی اور ایس ایچ اوتھانہ ترنول کوفریق بنایا گیا پی ٹی آئی قیادت نے آج ہی کیس سماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعا کی ہے۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)