Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ادا کارہ صنم سعید نے بڑی عمر کی شادی کے بارے میں کیا کہا

محبت میں ہمیشہ سیکنڈ چانس ممکن ہوتا ہے
شائع 06 جولائ 2024 11:28am

صنم سعید نہ صرف ایک اداکارہ ہیں ، بلکہ وہ زندگی، معاشرتی مسائل اور اپنے کام کے بارے میں اکثر اپنی آزادانہ رائے دیتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ صنم سعید کی طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکار محب مرزا سے شادی کر لی تھی۔ محب مرزا کی بھی علیحدگی ہو چکی تھی۔ انہوں نے ایک سادہ تقریب میں شادی کی تھی۔

صنم سعید فوچیا میگزین کی مہمان تھیں اور انہوں نے بڑی عمر میں شادی کرنے کے حوالے سے بات کہی۔ عام طور پر ہمارے معاشرے میں 35 کا مطلب ہے زندگی کا خاتمہ۔ اور اس کے بعد آپ کو محبت اور رفاقت نہیں مل سکتی۔

عرفان موتی والا اہلیہ کے آخری دنوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے

صنم نے کہا کہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی اس بات کی بہترین مثال ہیں کہ محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ نوجوان طلاق یافتہ ہیں تو دوبارہ محبت اور رفاقت کی تلاش کریں اور پھر آپ کو بھی اپنی خوشی مل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرآپ زیادہ پختہ ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ زندگی سے کیا چاہتے ہیں،تو محبت میں ہمیشہ سیکنڈ چانس ممکن ہوتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس پر انہوں نے اور محب نے عمل کیا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity