جلد کو نقصان پہنچائے بغیر اپنے ایکسپائر شدہ میک اپ کو دوبارہ استعمال کرنے کے بہترین طریقے
مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کو اس کی میعاد ختم ہونے کے بعد استعمال کیے بغیر پھینکنا کسی بھی خاتون کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ ان ایکسپائرڈ مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کو بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے دوبارہ استعمال کرنا چاہتی ہیں تو اس کے بہت سے طریقے ہیں۔
خود کو خوبصورت اور اسٹائلش رکھنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔ میک اپ نہ صرف اس خوہش کو ہورا کرتا ہے، بلکہ اس خوبصورتی کو چار چاند لگانے کا کام کرتا ہے۔
مہنگائی کے اس دور میں بار بار میک اپ خریدنا بھی اب آسان نہیں رہا ہے، لیکن بعض اوقات حد سے زیادہ مصروف ہونے یا موقع نہ ملنے کی وجہ سے میک اپ پروڈکٹس کی میعاد جلد ہی ختم ہو جاتی ہے۔ ایسے میں ان مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کو بغیر استعمال کے ضائع کردینا کسی بھی خاتون کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر آپ ان پہلے سے زائد المیعاد مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کو بغیر کسی ضمنی اثرات کے دوبارہ استعمال کرنا چاہتی ہیں تو ان تجاویز پر عمل کریں۔
میک اپ پرانا استعمال نیا
عمر رسیدہ افراد ٹانگوں میں درد کی صورت میں یہ 3 کام کریں
ایکسپائرڈ لپ اسٹک سے ٹنڈ ہونٹ بام بنایا جاسکتا ہے۔ ایک پیالے میں لپ اسٹک نکال کر تھوڑی دیر کے لیے گرم پانی میں رکھ دیں۔ لپ اسٹک پگھل جائے گی اور تمام بیکٹیریا ختم ہوجائیں گے۔ اب اس میں ویسلین شامل کریں۔ چھوٹے کنٹینرز میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ لپ بام تیار ہے۔
ناخن کے ارد گرد خشک جلد کے لئے ایکسپائرڈ لپ بام کا استعمال کرسکتی ہیں۔ پرانے لپ بام سے اپنے جوتوں کو چمکانے کا کام بھی لیا جا سکتا ہے۔
عموما آئی شیڈو کی عمر ایک سے ڈیڑھ سال تک ہوتی ہے۔ نیل پالش میں زائد المیعاد آئی شیڈو ڈال کر نیل پالش کا نیا شیڈ باآسانی بنایا جاسکتا ہے۔ اسے بنانے کے لیے صاف نیل پالش لیں اور اس میں آئی شیڈو پگمنٹ ڈال کر مکس کرکے استعمال کریں۔
مسکارا چھ سے آٹھ ماہ کے اندر استعمال کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ جلدی ختم ہوجاتا ہے ، لیکن میعاد ختم ہونے کے بعد اسے پھینک نہ دیں۔ اگر بھنویں سفید ہو رہی ہیں تو ، انہیں رنگنے کے لئے مسکارا کا استعمال کریں۔
فیس آئل کافی مہنگے ہوتے ہیں. اگر آپ کے فیس آئل کے استعمال کی تاریخ گزر چکی ہےتو ، آپ اسے بغیر کسی پریشانی کے اپنے جسم پر لگا سکتی ہیں۔ اگر فیس آئل میں چینی شامل کرلی جائے تو یہ باڈی اسکرب کے طور پر بھی آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.