انٹرنیٹ بند کرنے نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے
محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ کی بندش کے لیے صوبوں کی طرف سے کی جانے والی درخواست کے بارے میں وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔
ایک بیان میں وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیرِ اعظم نے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور کسی بھی صوبے کی درخواست مسترد بھی نہیں کی گئی ہے۔
یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن برقرار رکھنے کی خاطر سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کردی ہے۔
وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کے بجائے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو صوبوں کی طرف سے مختلف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز 6 سے 11 محرم الحرام تک بند رکھنے کی سفارشات موصول ہوئی تھیں۔
Comments are closed on this story.