Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمل سے متعلق سوناکشی سنہا پھٹ پڑیں

سوناکشی سنہا گزشتہ دنوں ظہیر اقبال کے ہمراہ اسپتال پہنچی تھیں
شائع 06 جولائ 2024 09:58am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا رواں گزشتہ ماہ اپنی شادی کی خبروں اور گھر والوں کی ناراضگی کی افواہ سے متعلق چرچہ میں تھیں تاہم اب ان کے حاملہ ہونے سے متعلق خبر پر ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

اداکارہ سے متعلق افواہ وائرل تھی تھی، بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق اداکارہ شادی کے فورا بعد اسپتال پہنچی تھی، جس پر ان کے حاملہ ہونے کی طرف اشارہ کیا جا رہا تھا۔

تاہم اب اداکارہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے، جس میں سوناکشی کا کہنا تھا کہ اب ایک ہی تبدیلی آ گئی ہے کہ اب ہم اسپتال نہیں جا سکتے ہیں، کیونکہ جیسے ہی آپ نکلو، لوگوں کو لگتا ہے کہ آپ حاملہ ہو۔

اداکارہ شادی کے چند روز بعد ہی مقامی اسپتال پہنچی تھی، لیکن وہ اپنے والد شتروگھن سنہا کو دیکھنے پہنچی تھی جو کہ معمولی چیک کے سلسلے میں اسپتال پہنچے تھے۔

غیر مناسب انداز میں بوسہ لینے کی ویڈیو وائرل، سوناکشی سنہا کے والدین سمیت حاضرین محفل بھی حیران

واضح رہے اداکارہ اور ظہیر اقبال 2017 سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتاتے آ رہے ہیں، جبکہ اداکارہ کی جانب سے ظہیر سے متعلق کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ میری زندگی شادی سے قبل ہی خوبصورت بن گئی ہے۔

سناکشی سنہا اور مسلمان لڑکے کی شادی پر بھارت میں احتجاج، شتروگھن سنہا پھٹ پڑے

دوسری جانب سوناکشی سنہا اور ان کی فیملی کے درمیان مسلمان لڑکے کو لے کر بھی اختلافات سامنے آئے تھے، جہاں سوناکشی کی والدہ اور بھائی اس رشتے سے ناخوش تھے تاہم والدہ شادی میں موجود تھیں۔

اس سے قبل اداکارہ اپنی فلم ’ہیرا منڈی‘ کے باعث چرچہ میں تھیں، جس میں سوناکشی کا کردار ’فریدن‘ سب کو بھا گیا تھا۔

hospital

Pregnancy

Sonakshi Sinha

rumors

zaheer iqbal

Shatrughan sinha

Sonakshi Wedding