Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب

پہلے مرحلے میں ٹرن آؤ کم رہا۔ دوسرے میں اصلاح پسند مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ لیے۔
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 10:45am

اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ایرانی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ پزشکیان نے ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ حاصل کرکے اپنے حریف سعید جلیلی کو 28 لاکھ ووٹوں سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ مسعود پزشکیان کی کامیابی کو ملک میں تبدیلی کی بڑی لہر سے تعبیر کیا جارہا ہے کیونکہ رجعت پسند اور انتہائی رجعت پسند عناصر کئی عشروں سے ایوانِ اقتدار میں تھے۔

مئی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ایران میں قبل از وقت صدارتی اںتخاب ہوا۔ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں ٹرن آؤٹ بہت کم رہا تھا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ غیرممعولی زیادہ رہا۔

ایرانی الیکشن کمیشن نے اصلاح پسند مسعود پزشکیان کی فتح کا اعلان کردیا ہے۔ اُن کے بارے میں یہ قیاس آرائی بھی گردش کرتی رہی ہے کہ اُنہیں اسٹیبلشمنٹ لائی ہے۔ تین کروڑ ووٹوں میں سے مسعود پزشکیان کو ایک کروڑ 70 لاکھ جبکہ سعید جلیلی کو ایک کروڑ 10 لاکھ ووٹ ملے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹرن آؤٹ 49.8 فیصد رہا۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے عوام سے کہا تھا کہ وہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پولنگ میں حصہ لیں تاکہ ملک کی قیادت اُن کے حقیقی نمائندے کے ہاتھ میں ہو۔ علی خانہ ای نے پہلے مرحلے میں کم ٹرن آؤٹ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ایران میں صدارتی انتخاب ایسے وقت ہوا ہے جب غزہ پر اسرائیلی فوج کے مظالم کا بازار گرم ہے۔ لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ اور یمن کی حوثی ملیشیا غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیلی سرزمین، فوجیوں اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ حزب اور حوثی ملیشیا کی اسرائیلی سے جھڑپیں جاری ہیں۔ عراق میں موجود ملیشیا بھی اسرائیل کو نشانے پر لیے ہوئے ہے۔

ایرانی معیشت کو بین الاقوامی پابندیوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران کا مغربی طاقتوں سے مناقشہ بھی برقرار ہے۔ بات چیت ختم ہوچکی ہے۔ شکست خورہ امیدوار سعید جلیلی ایران کے جوہری مذاکرات کار تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے جسد خاکی مل گئے، ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

مسعود پزشکیان واحد اصلاح پسند صدارتی امیدوار تھے۔ ایران کے صدارتی انتخاب میں ایران کے 6 کروڑ 10 لاکھ ووٹرز میں سے صرف 40 فیصد نے پہلے راؤنڈ میں حصہ لیا جو 1979 کے انقلاب بعد سے ایران میں کم ترین ٹرن آؤٹ تھا۔ مسعود پزشکیان نے 42 فیصد اور سعید جلیلی نے 39 فیصد ووٹ لیے ہیں۔ کئی عشروں تک رجعت پسند اور انتہائی رجعت پسند عناصر کے اقتدار کے بعد مسعود پزشکیان کی کامیابی ایران میں اصلاح پسندوں کے حوصلے بڑھانے والی حقیقت ہے۔

MASOOD PAZESHKYAN

PRESIDENT ELECT OF IRAN

SAEED JALEELI DEFEATED