Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا

این اوسی منسوخی پرعدالت سےرجوع کرلیا ہے، لگتا ہےکہ آج سماعت نہیں ہوسکےگی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 12:24pm

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا۔

عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بڑاجلسہ ہونےجارہا تھا، این اوسی منسوخی پرعدالت سے رجوع کرلیا ہے، عدالت سے آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے لیکن لگتا ہےکہ آج سماعت نہیں ہوسکےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف کشمنر اسلام آباد نے تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے نے ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس سے قبل عمر ایوب نے کہا تھا کہ کسی بھی صورت جلسہ منسوخ نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 70 فیصدعوام کی نمائندگی کرتے ہیں، فارم 47 کی حکومت چند دنوں کی ہے، حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی، آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرتےہیں۔

علاوہ ازیں عمر ایوب نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے جلسے کا این اوسی دیا تھا، کمشنراسلام آباد نے این اوسی منسوخ کردیا ہے، کیا انہیں پہلےنہیں پتا تھا کہ عاشورہ آرہا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ پر دھاوا، اسٹیج کے کنٹینرز، خاردار تاریں بھی ہٹا دیں

اس سے قبل چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور ترنول جلسہ گاہ پہنچ کر اسٹیج، کنٹینر اور خاردار تاروں سمیت سامان جلسہ گاہ سے ہٹا دیا۔

پولیس کا موقف تھا کہ جلسے کے لئے این او سی نہیں اس لئے جگہ خالی کی جا رہی ہے۔ اسلام آبادانتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی طرح کی گرفتاریاں نہیں کی گئی ہےلیکن کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے این او سی منسوخ کیے جانے کے باوجود جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم تیاریاں کر رہے ہیں، کسی بھی صورت جلسہ منسوخ نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اسلام آباد میں آج ہونیوالے جلسے کا این او سی معطل

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آج ہونیوالے جلسے کا این او سی معطل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں چیف کمشنر کی زیر صدرات محرم الحرام اور سکیورٹی خدشات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)