Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کچھ لوگ 70 سالہ شخص پر امید لگا کر بیٹھے ہیں، اس نے کچھ نہیں بدلنا، حسن مرتضی

ایسی قیادت بھی موجود ہیں جو پانچ یا دس کا آئی ایم سے معاہدہ کر کے باہر چلی جاتی ہے، پیپلز پارٹی جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب
شائع 05 جولائ 2024 11:50pm

پیپلز پارٹی کا جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضی کہتے ہیں ایسی قیادت بھی موجود ہیں جو پانچ یا دس کا آئی ایم سے معاہدہ کر کے باہر چلی جاتی ہے ، آج بھی کچھ لوگ 70 سالہ شخص پر امید لگا کر بیٹھے ہیں کہ وہ ملک کا نظام بدل دے گا ان کو بتانا چاہتا ہوں ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیرِ اہتمام 5 جولائی 1977 یومِ سیاہ کے موقع پر پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں ’ضیا تھا بھٹو ہے‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت ہر کارکنان نے شرکت کی ۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری پارٹی کی جہدوجہد کسی حکومت کے لئے نہیں بلکہ نظام کو بدلنے کے لیے تھی ، یہ حکومت 5 یا 10 سال کے معاہدے کر کے باہر چلی جاتی ہے، آج بجلی کے بلوں پر احتجاج ہو رہے ہیں عوام پر بلوں میں کہیں قسم کے ٹیکس عائد کئے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لوگوں پر ظلم برداشت نہیں کرتی اور نہ ان کی سوچ ہے لوگوں پر ظلم کرے اور خود کرسیوں کے مزے لےآج بھی کچھ لوگ 70 سالہ شخص پر امید لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ ملک کو بہتر کرے گا ان کو بتانا چاہتا ہوں اب نوجوان نے اس ملک کو بدلنا ہے۔

lahore

Pakistan People's Party (PPP)