Aaj News

پیر, جولائ 08, 2024  
02 Muharram 1446  

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو کارکردگی پر کتنے نمبر دیے جائیں گے؟

تین ماہ مسلسل کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو افسران کو تبدیل کیا جائےگا
شائع 05 جولائ 2024 10:31pm
تصویر بذریعہ گوگل
تصویر بذریعہ گوگل

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس کی کارکردگی جانچنےکیلئے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“ مقررکردیے۔

پولیس پرفارمنس جانچنے کیلئے 33 نکات کا پرچہ تیار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 15 کی کال پرمقدمہ درج ہوا تو3 نمبرملیں گےنہ ہوا تو 3 نمبرکٹیں گے۔

تھانوں میں سائل کی دادرسی پر 3 نمبرملیں گے۔ جرائم میں کمی واقے ہوئی تو 3 نمبر دیے جائیں گے اور زیادہ ہوا تو 3 کٹیں گے۔ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ روکنے پر 4 نمبر ملیں گے۔

اس کے علاوہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے، کچہ آپریشن ہائی ویلیو ٹارگٹ گرفتار کرنے پر 4 نمبر مقرر کیے گئے ہیں۔

تین ماہ مسلسل کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔ ایس ایچ اوز اورانچارج انویسٹی گیشن تک کو نمبرنگ سسٹم سے آگاہ کردیا گیا۔

Punjab police

Maryam Nawaz Sharif

key indicator