Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اسلام آباد میں آج ہونیوالے جلسے کا این او سی معطل

فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا آتا ہے، کسی بھی صورت جلسہ کینسل نہیں ہو گا، عمر ایوب
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2024 07:59am

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آج ہونیوالے جلسے کا این او سی معطل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت جلسہ کینسل نہیں ہو گا۔

اسلام آباد میں چیف کمشنر کی زیر صدرات محرم الحرام اور سکیورٹی خدشات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن عامہ اور شہریوں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا رد عمل

عمر ایوب نے پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں مانسہرہ جلسے سے واپس آیا ہوں تو معلوم ہوا کہ این او سی کینسل کردیا گیا ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ ہم تیاریاں کر رہے ہیں جلسے کے لئے ورکر جمع ہوں گے۔ کسی بھی صورت جلسہ کینسل نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد دی گئی این او سی ختم کی گئی، ہم ہر صورت جلسہ کریں گے اور جلسہ ہوگا، ہم فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا آتا ہے۔

رؤف حسن

پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ ہر صورت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ چاہے اسٹیج ہو یا نہیں، لائٹ ہو یا نہیں، پی ٹی آئی جلسہ ہوکر رہے گا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے ہفتے کو اسلام آباد جلسے میں شرکت اور گرفتاریوں سے بچنےکیلئےحکمت عملی بنائی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پانچ پانچ لوگوں کا گروپ بنا کر کارکنوں کے اسلام آباد جلسے میں پہنچنے کی حکمت عملی بنائی گئی تھی۔ جب کہ پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان اسمبلی اور عہدیداران کو لوکل سفر کرکے اور انفرادی طور اسلام آباد پہنچنا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف پنجاب کی کچھ قیادت ایک روز پہلے ہی اسلام آباد پہنچ گئی تھی، پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے کوئی اسپیشل بسوں کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن گرفتاریوں سے بچنے کیلئے ہوٹل میں نہیں بلکہ قریبی رشتے داروں کے گھر رات گزاریں گے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے کارکنوں کو ہر صورت میں جلسے میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ جلسے میں پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں کی بھی شرکت کا امکان تھا۔

imran khan

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)