Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب کا ہنرمند غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

مہارت کے حامل افراد وژن 2030 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں
شائع 05 جولائ 2024 07:34pm

سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں ملک کو فائدہ پہنچانے والے متعدد سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، انوویٹرز، کاروباری افراد اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق سعودی عرب کو منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی تلاش ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ سلطنت کے وژن 2030 کا ہی حصہ ہے جس کا مقصد پرکشش ماحول کو فروغ دینا ہے اور اس کے ذریعے انسانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔

وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے ایسے ہی متعدد نمایاں اور غیر معمولی افراد کو سعودی شہریت دی گئی تھی۔ جن میں متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے 27 افراد شامل تھے۔

Saudia Arabia

Saudi Arabia

saudi army