Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا بجلی کی کھپت کے حساب سے عوام کو فری سولر پینل دینے کا فیصلہ

مریم نواز نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا
شائع 05 جولائ 2024 06:29pm

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا عوام کو ریلیف دینے سےمتعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ، بجلی کی کھپت کے حساب سے عوام کو فری سولر پینل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت پنجاب 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل جاری کرے گی، 200 سے 500 یونٹ کے استعمال والے صارفین کو بلا سود قرضے کی فراہمی کی جائے گی جبکہ 500 یونٹ سے زائد کے استعمال والے صارفین کے لیے حکومت 75 فیصد بلا سود قرض کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئےبلز پربہت تکلیف ہےاور عوام کا دکھ سمجھتی ہوں، لہٰذا حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی اور غریبوں کے ساتھ ہوں، ہمیشہ ان کے حق کے لئے کھڑی رہوں گی۔

punjab

solar energy

Solar panels

CM Punjab Maryam Nawaz

solarization