Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں فائرنگ کرکے قتل کئے گئے تین افراد کی لاشیں برآمد

واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس
شائع 05 جولائ 2024 05:17pm

نوشہرہ کے علاقہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب فائرنگ سے قتل کئے گئے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ مصری بانڈہ کی حدود سے ملنے والی تینوں افراد کو کسی اور جگہ پر قتل کرکے لاشیوں کو یہاں پھینکا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے گئے افراد کا تعلق مردان سے ہے اور واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے لاشوں کوپوسٹمارٹم کے لئےاسپتال منتقل کردیا ہے۔

police

Murder

Dead Body