Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاونڈ ریفرنس: اعظم خان، پرویز خٹک سمیت 4 گواہان عدالت طلب

عدالت نے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی
شائع 05 جولائ 2024 03:07pm

احتساب عدالت نے ایک سو نوے ملین پائونڈز ریفرنس میں مزید تین گواہوں کے بیان قلمبند کر لئے ۔۔ پرویزخٹک، اعظم خان اورزبیدہ جلال کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں لایا گیا۔

پی ٹی آئی وکلاء ظہیرعباس چوہدری اورعثمان گل پیش ہوئے ، شاندانہ گلزار، علی محمد خان، فردوس شمیم نقوی اورشعیب شاہین بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت میں تین گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ پراسیکیوٹرنے بتایاکہ اب تک 30 گواہان کےبیانات قلم بند اورجرح مکمل ہوچکی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر4 اہم گواہان کو طلب کرلیا جن میں پرویزخٹک، اعظم خان اورزبیدہ جلال شامل ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔

پاکستان