Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوتھیہ بازار میں لگی آگ نے بیوہ خاتون کے خوابوں کو بھی خاکستر کردیا

شاہینہ پروین کا آشیانہ بھی اجڑ گیا۔
شائع 05 جولائ 2024 02:38pm
The fire that broke out in Peshawar Nothia Bazar left a widow homeless - Aaj News

پشاور کےنوتھیہ بازار میں لگنے والی آتشزدگی نے درجنوں دکانوں کے ساتھ پانچ گھروں کا بھی جلا دیا،جلنے والے گھروں میں ایک بیوہ خاتون شاہینہ پروین کا بھی تھا۔

نوتھیہ بازار میں لگی آتشزدگی کو ایک ہفتہ گزر گیا جہاں درجنوں دکانیں جل کر راکھ ہوئیں تو وہیں شاہینہ پروین کا آشیانہ بھی اجڑ گیا۔

شاہینہ پروین ایک بیوہ خاتون ہیں جو اپنے پانچ شادی شدہ بچوں کے ساتھ اس مکان میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی تھیں کہ اچانک ریلوے لائن کی پٹڑی پر قائم تجاوزات میں بھڑکنے والی آگ نے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

peshawar