عمران خان کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار، انصاف نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انصاف نہ ملنے پر جیل میں بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی۔
اسلام آباد میں احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور پی ٹی آئی کے مقدمات کے ہر بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰی کیسے آ جاتے ہیں؟
افغانستان پر حملے کی دھمکی دینے والوں کے کرنل اور میجر جیل میں بیٹھے ہیں
علاوہ ازیں عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے یہ کہتے ہیں ہم افغانستان پر حملہ کر دیں گے جبکہ ان کے کرنل اور میجر یہاں جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں، سپرٹینڈنٹ جیل ان کی نوکری کر رہا ہے یہ جب کہتے ہیں وہ میری میٹنگ کینسل کر دیتا ہے۔
افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط نہ ہونے تک ٹی ٹی پی سے جنگ نہیں جیت سکتے
عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط نہ ہونے تک ٹی ٹی پی سے جنگ نہیں جیت سکتے۔ اپ طالبان کے خلاف اپریشن کریں گے وہ بھاگ کر افغانستان کے اندر چلے جائیں گے۔جب تک آپ کو افغانستان سے تعاون نہیں ملے گا آپ اس اپریشن میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
Comments are closed on this story.