Aaj News

پیر, جولائ 08, 2024  
01 Muharram 1446  

زیورات کی دکان میں چوری کے بعد ڈکیتوں نے کیا کیا؟ خفیہ کیمرے کی ویڈیو وائرل

ڈکیتی کا شکار دکان مالک کا کہنا تھا کہ ڈکیت ایک ہی دن میں 2 مرتبہ لوٹ کر گئے
شائع 05 جولائ 2024 01:39pm
تصاویر بذریعہ: دائیں تصویر، سی سی ٹی ویڈیو/ اسکرین شاٹس/ فائل فوٹو/ انسٹاگرام
تصاویر بذریعہ: دائیں تصویر، سی سی ٹی ویڈیو/ اسکرین شاٹس/ فائل فوٹو/ انسٹاگرام

اکثر سوشل میڈیا پر ڈکیتی کی وارداتوں کی ویڈیوز تو وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم اکثر ڈکیت کچھ ایسا ضرور کر جاتے ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

امریکی ریاست کیلی فارنیا کے ویسٹ ہالی وُڈ کے ایک جیولری اسٹور میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، جہاں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈکیتوں نے کچھ ایسا کیا، جو کہ خفیہ کیمروں نے ریکارڈ کر لیا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکیتی کے بعد نقاب پوش ڈکیتوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا اور کامیاب کاروائی پر جشن بھی منایا۔

مذکورہ جیولری کی دکان ہینر جیولری کے مالک رابرٹ گاؤکاسیان کی جانب سے انسٹااگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی۔

ماں بچے کے ساتھ کیا کرتی تھی؟ خفیہ کیمرے کی ریکارڈنگ نے حیران کردیا

پوسٹ میں مالک کا کہنا تھا کہ ویسٹ ہالی وُڈ میں ہماری خاندانی جیولری کی دکان جو کہ گزشتہ 40 سال سے موجود ہے، اسے لوٹ لیا گیا ہے۔ سب کچھ چلا گیا ہے، ہمارا سارا مال لوٹ لیا گیا ہے۔

مالک کا مزید کہنا تھا کہ سینسرز کے باوجود الارم سسٹم نے کام نہ کیا، ہمارے پاس سیکیورٹی کیمرے موجود ہیں جو کہ ناکام رہے۔

یہ ڈکیت شاطر اور پیشہ ور تھے، انہوں نے طاقتور ٹارچز کا استعمال کیا، ایک ہی دن میں ڈکیتوں نے 2 مرتبہ دکان کو لوٹا۔ ایک مرتبہ صبح کے اوقات اور پھر رات کے دقت دوبارہ آئے۔

چیل کی کم عمر بچی کو ساتھ لے جانے کی کوشش، خفیہ کیمرے نے منظر ریکارڈ کر لیا

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین امریکا کے معروف ترین علاقے میں ایک ہی جگہ 2 مرتبہ ڈکیتی کی وارداتوں نے حیران اور پریشان کر دیا ہے۔

جبکہ سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مالک سے بھی اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

Instagram

California

Robbery

America

CCTV footage

jewellery store