Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

یہ ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، سابق وزیراعظم
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 11:54pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اور انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں صرف حکومت کا مؤقف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے، یہ ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلو میٹر کا بارڈر ہے، عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

وزیراعظم کا وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز، نواز شریف اور خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوزموجود ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کو کہوں گا ان کی ویڈیوز نکال کر خیبرپختوںخوا میں مقدمہ درج کریں۔

اگر 9 مئی سازش تھی اور پی ٹی آئی ملوث نہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، رانا ثناء اللہ

صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان ہاؤس تبدیلی کے بعد پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نکال سکیں گے، جس کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے ایک ہی صورت میں نکالا جا سکتا ہے کہ ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے سپرد کیا جائے، عوامی طاقت سے منتخب حکومت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی مقامات پر اختلافات کا اظہار کرنے سے روک دیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں نے بہت قربانیاں دیں، کئی رہنما بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں آپریشن عزم استحکام سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اے پی سی میں شرکت ’اللہ کرے عمران خان اپنے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص نے ممکنہ کل جماعتی کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس تو دور کی بات، حکومت کے ساتھ بیٹھ کر تو چائے بھی نہ پی جائے۔

دریں اثنا سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آپریشن عزم استحکام پر اے پی سی بلا نے کو راست ر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران خان کو اڈیالہ کا دروازہ کھول کر کانفرنس میں بلایا جائے گا اور اگر نہیں تو پھر اے پی سی بے سود ہوگی۔

rawalpindi

imran khan

PM Shehbaz Sharif

APC

All Parties Conference

Adiyala Jail

Adyala Jail