Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک لبیک کے دلدار خان نے پشاور میں فیڈر زبردستی چالو کرالیا

بجلی کے طویل دورانیوں سے تنگ آئے ہوئے لوگ خود بھی گرڈ پر دھاوا بول کر عملے سے بجلی کھلوارہے ہیں۔
شائع 05 جولائ 2024 01:10pm

خیبر پختونخوا میں بجلی کے فیڈرز زبردستی آن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جن علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بہت زیادہ ہے اُن میں لوگ پاور اسٹیشن پر چڑھائی کرکے فیڈرز چالو کرانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ عملے کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ عوام کے اشتعال سے بچنے کے لیے عملہ فیڈرز چالو کردیتا ہے۔

پشاور میں تحریک لبیک کے دلدارخان نے متنی گرڈ سے متنی فیڈر چالو کرالیا۔ پشاور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی کے رجمان کا کہنا ہے کہ متنی فیڈر پر لائن لاس کا تناسب 85.5 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا میں سیاست دانوں کی طرف سے مداخلت کے ذریعے بجلی کے فیڈر چالو کروانا اب چلن کا درجہ اختیار کرتا جارہا ہے۔ عوام بھی اِس راہ پر چل پڑے ہیں۔

دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر چڑھائی کرکے مظاہرین نے گولوزئی اور محمد زئی فیڈرز کو زبردستی چالو کرایا۔ گولوزئی فیڈر پر لائن لاس 80.7 فیصد جبکہ محمد زئی فیڈر پر لائن لاس 71.9 فیصد ہے۔

peshawar

POWER FEEDERS

TLP LEADER DILDAR KHAN

MATNI GRID