Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچی کو کھیلنے کیلئے لائٹر دینا والدین کو مہنگا پڑ گیا، بیٹی جاں بحق، گھر جل گیا

والد کام کے سلسلے گھر سے باہر گیا تھا
شائع 05 جولائ 2024 01:05pm
تصویر بذریعہ: ٹی وی بی ایس
تصویر بذریعہ: ٹی وی بی ایس

تائیوان میں 2 سالہ بچی نے لائٹر سے گھر کو ہی آگ لگا دی ہے، بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان کے شہر کاؤسیانگ شہر کے ایک اپارٹمنٹ میں 2 سالہ بچی نے حادثاتی طور پر اپنے گھر کو آگ لگا دی۔

واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ہے، صبح 9 بج کر 42 منٹ پر اپارٹمنٹ کی اوپری منزل پر آگ بھڑک اٹھی، تاہم واقعے کے دوران گھر میں بزرگ خاتون سمیت گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں بزرگ خاتون اور 5 سالہ بچی جھلس کر زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 2 سالہ بچی موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔

فیصل مسجد کے عقب میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بے قابو

واقعے کے وقت 2 سالہ بچی دوسرے کمرے میں موجود تھی جبکہ دادی ماں اور 5 سالہ بچی ایک اور کمرے میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے دن والد گھر سے باہر تھے، جبکہ بیٹیاں دادی ماں کی زیر نگرانی تھیں، کہ اسی دوران 2 سالہ بچی نے لائٹر ہاتھ میں لے لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 21 گاڑیوں اور 51 ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

fire

death

Taiwan

fire ligther