Aaj News

پیر, جولائ 08, 2024  
01 Muharram 1446  

خانہ کعبہ کے ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا اعلان

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں 159 رضاکار حصہ لیں گے
شائع 05 جولائ 2024 12:17pm
تصویر بذریعہ: کسوہ فیکٹ انتظامیہ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: کسوہ فیکٹ انتظامیہ/ فائل فوٹو

نئے اسلامی سال کے موقع پر غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا اعلان ہو گیا

تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کے کسوہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب یکم محرم الحرام سنہ 1446 ہجری کو انجام پائے گی، کسوہ کی تقریب کے حوالے سے 159 رضاکار ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

خانہ کعبہ کے چاروں اطراف موجود پرانے کسوہ، غلاف کعبہ کو نیچے کیا جائے گا اور پھر نئے کسوہ کو لگایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے نیا کسوہ لگایا جائے گا اور پھر پرانے کسوہ غلاف کعبہ کو ہٹایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خانہ کعبہ کے کسوہ کو کنگ عبدالعزیز کامپلیکس میں تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کی تیاری میں 200 سے زائد رضاکاروں کی جانب سے حصہ لیا گیا تھا۔

حج سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کیوں کرتے ہیں؟

واضح رہے کسوہ کو دنیا کی سب سے بڑی کپڑے سینے والی مشین سے بنایا گیا ہے، اس مشین کی لمبائی 16 میٹر ہے جبکہ یہ مشین کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔

دوسری جانب اس کسوہ میں ایک ہزار کلوگرام کا سلک استعمال ہوا ہے، جبکہ 120 کلوگرام سونے کی اور 100 کلو گرام چاندی کی وائر اسمتعال ہوئی ہیں۔

غلاف کعبہ کوکسوہ فیکٹری سے مسجد الحرام منتقل کرنے کا عمل شروع

جبکہ کسوہ پر ’لا الہ اللہ محمد رسول اللہ‘، ’سبحان اللہ وبحمدہ و سبحان اللہ العظیم‘، جبکہ ’یا دیان یا منان‘ اور ’یا اللہ یا اللہ‘ درج ہیں۔

Saudia Arabia

Khana Kaba

Masjid al Haram

kaswa