Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حج پر آئی پاکستانی خاتون کے یہاں مدینہ منورہ میں بچے کی پیدائش

سعودی حکام نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے والدین سےملاقات کی
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 07:16pm

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بلوچستان سے سعودی عرب آنے والی پاکستانی خاتون کے ہاں مدینہ منورہ میں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’محمد‘ رکھا گیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت مذہبی امور کے مطابق بچے کی پیدائش مدینہ میں ہوئی، مدینہ منورہ میں پاکستان حج میڈیکل مشن ماں اور بچے دونوں کو ضروری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے، جبکہ سعودی وزارت حج کے حکام نے مشن کا دورہ کیا اور نومولود کے والدین سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی۔

پاکستانی وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی حکام نے نومولود کے والدین کو سےملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔“

حکام کے مطابق تقریب کے دوران بچے محمد اور اس کے والدین کو تحائف دیے گئے۔ ایک سینئر پاکستانی حج عہدیدار عبدالوہاب سومرو نے اس موقع پر اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ”یہ خوشگوار لمحہ والدین کے لیے ایک یادگار یاد رہے گا، جو انہیں مدینہ کے مقدس شہر سے گہرا جوڑ دے گا، اس طرح کے لمحات اتحاد، امید اور تجدید کی عکاسی کرتے ہیں جو دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے اس مقدس سفر کی تعریف کرتے ہیں۔“

واضح رہے کہ رواں برس کم از کم 160,000 پاکستانیوں نے مناسک حج ادا کیے۔ خیال ہے کہ اسی حج سیزن میں 30 سالہ نائیجیرین خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جو رواں حج سیزن کے دوران پہلے بچے کی ولادت تھی۔

پاکستان

Madinah

Hajj 2024

Child Birth

hajj season 2024