Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر 9 مئی سازش تھی اور پی ٹی آئی ملوث نہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، رانا ثناء اللہ

عمران خان کو حق ہے کہ وہ باہر آنے کی پوری کوشش کریں، ان کے باہر آنے سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا، سابق وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2024 01:36pm

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں، اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ 9 مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں تو ثبوت لائیں اور آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے دیگر لوگوں کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں عمران خان پر شدید تنقید کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی پاکستان کے چہرے کو داغدار کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کی یہ سوچ کہ وہ ہیں تو پاکستان ہے اور وہ نہیں تو پاکستان نہیں ہے تو اس سوچ سے انھیں نکلنا ہو گا۔‘

عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’پی ٹی آئی نو مئی کے واقعات کو سیاسی احتجاج کا رنگ دینا چاہتی ہے اور کہتی ہے نو مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں بلکہ یہ پلانٹ کیا گیا تو پھر ثبوت دیں کیونکہ ہمارے پاس بھی ثبوت ہیں۔‘

بری ہونا پورے عدالتی نظام کا بٹھہ بٹھانے والی بات ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثنا اللہ کے مطابق ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے عمل کا مواخذہ اور حساب تو دینا چاہیے اور دینا ہو گا۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی کو حق حاصل ہے کہ وہ باہر آنے کی پوری کوشش کریں، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی اپنے مقدمات کی پیروی کا حق حاصل ہے تاہم ان کے باہر آنے سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ نو مئی میں جو انھوں نے لوٹ مار کی اور دفاعی اداروں پر حملہ آور ہوئے، لوٹ مار کی ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچایا تو ہم اس میں ان کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔‘

PMLN

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah

9 May

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pm shehbaz sharif advisor