Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 26 فلسطینی شہید

مجموعی شہادتیں 38 ہزار سے زائد، اسرائیل نے غربِ اردن میں یہودیوں کیلئے مزید 5300 رہائشی یونٹ بنانے کا اعلان کردیا۔
شائع 05 جولائ 2024 09:19am

غزہ اور غربِ اردن میں اسرائیل کی عسکری دہشت گردی جاری ہے۔ تازہ ترین حملوں میں مزید 26 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید اور 189 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں پناہ گزینوں کے اسکول کو نشانہ بنایا۔ النصیرات پناہ گزین کیمپ، الشجاعیہ اور الطفاح میں گھروں پر حملے کیے گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار 11 ہوگئی ہے۔ 87 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے مطابق غزہ میں کوئی بھی جگہ اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں تین نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی بستیاں 5300 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہوں گی۔

اسرائیلی حکومت اب تک فلسطینی علاقوں میں 24 ہزار رہائشی یونٹس بنانے کی منظوری دے چکا ہے۔ یہ فیصلے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔

اسرائیلی حکومت 2020 سے 2022 تک فلسطینی علاقوں میں 20 ہزار رہائشی یونٹ بناچکی ہے۔ اکتوبر 2-2023 سے اب تک اسرائیل مغربی کنارے میں 23 یہودی بستیاں تعمیر کرچکا ہے۔

Gaza

NEW STRIKES

NEW JEW TOWNSHIPS IN WEST BANK