Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

صبح سے چھائی کالی گھٹا ، رات گئے کراچی میں برس گئی

ملک کے مختلف علاقوں،کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری
شائع 05 جولائ 2024 11:42pm

کراچی میں صبح سے مطلع آبر آلود تھا ، لیکن کالی گھٹائیں تھیں کہ برسنے کا نم ہی نہیں لے رہی تھیں لیکن اب رات گئے بلاآخر کارچی میں بادل برس پڑے ہیں ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندہ باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر، سولجر بازار، صدر،مزار قائد، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کے اطراف ہلکی پھوار سے موسم خوشگوار ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

ادھر محکمہ موسمیات نے 8 جولائی کو شہر قائد میں بارش کی نوید سنا رکھی ہے ۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں،کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں وقفے وقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال کے خدشہ کا امکان ظاہر کیا ہے ، تیز بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 07 جولائی کے دوران تیز اور موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اورڈیرہ غازی خان بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بارش کے سبب پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

کراچی میں گھنگھور گھٹائیں برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

کامونکی میں طوفان کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کا 400 فٹ لمبا ٹاور گرگیا، ٹاور گرنے ریلوے اسٹیشن کا مواصلاتی نظام معطل ہوگیا۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

punjab

Met Office

Rain

heavy rains

rainy weather

moon soon rain

RAIN EXPECTED