ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، ووٹنگ کا عمل جاری
ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے وقت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
ایرانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ختم ہونے والی ووٹنگ اب دس بجے ختم ہوگی، صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے،،صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے اور کہا صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ توقع سے کم رہا، امید ہے دوسرے مرحلے میں ووٹرز کی تعداد زیادہ اور مملکت کے لیے باعث فخر ہوگی۔
ایرانی صدارتی انتخابات : کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا، دوبارہ الیکشن ہوں گے
ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ چالیس فیصد رہا تھا۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مئی میں حادثاتی وفات کی وجہ سے قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا جس کی وجہ سے 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ صدرابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کے باعث ایران میں قبل از وقت انتخابات منعقد کیے گئے۔ ملک کی صدارت کیلئے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ تھا مگر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکنے کے بعد اب ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
Comments are closed on this story.