Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی ہئیر اسٹائلسٹ نے ماڈل کے سر پر کیتلی سجادی، بالوں سے چائے بھی نکال کر دکھائی

سعیدہ اریائی اس طرح کے دلچسپ اور انوکھے ہیئر اسٹائل بنانے کے لیے مشہور ہیں۔
شائع 04 جولائ 2024 10:54pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

بالوں کے مختلف ہئیر اسٹائل کے ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل رہتے ہیں لیکن ایران سے تعلق رکھنے والے ایک ہیر اسٹائلسٹ نے خاتون کے بالوں کا انوکھا اسٹائل بنا کر صارفین کی حیرت زدہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والی سعیدہ اریائی نامی خاتون ہیئر اسٹائلسٹ نے ایک خاتون گاہک کے بالوں کو چائے کی کیتلی میں نہ صرف تبدیل کیا بلکہ اس میں سے چائے بھی نکالی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعیدہ اریائی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ خاتون کسٹمر کے بالوں کو نیا روپ دیا۔

سعیدہ اریائی نے صبور نامی اپنی کسٹمر کے پونی ٹیل بالوں پر دھاتی تاروں سے ایک ڈھانچہ ترتیب دیا، جس کے بعد انہوں نے دھاتی تاروں کو جوڑنے کے لیے گلو کا بھی استعمال کیا۔

بعد ازاں خاتون کے بالوں کو نقلی بالوں کے (Locks of hairs) فریم سے ڈھانپ دیا۔ آخر میں ایرانی ہئیر اسٹائل نے خاتون کے کیتلی نما بالوں سے چائے بھی نکال کر دکھائی جس کا لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

وائرل ویڈیو پر چند صارفین نے اس سارے عمل کو ”وقت کا ضیاع“ قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے سعیدہ کی مہارت کی تعریف کی۔

سعیدہ اریائی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے اور وہ اسی طرح کے دلچسپ اور انوکھے ہیئر اسٹائل بنانے کے لیے مشہور ہیں۔

Video Viral

Iranian woman

teapot hairstyle