Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ روک نہ یار’ ٹرک کو روکنے والا وارڈن بمپر پر چڑھ گیا

ٹرک ڈرائیور کو سڑک پر موجود لوگوں نے روکا اور وارڈن کو نیچے اتارا
شائع 04 جولائ 2024 10:31pm

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرک کو روکنے کے لیےٹریفک وارڈن ٹرک کے اوپر چڑھ گیا۔ وارڈن ٹرک روکنے کے لیے چیختا رہا لیکن ڈرائیور نے ٹرک نہ روکا۔

کینال روڈ پر ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈروئیور کو روکا تو ڈرائیور نے ٹرک نہ روکا جس پروارڈن چلتے ٹرک پر چڑھ گیا۔ وارڈن ٹرک کے اوپر تو چڑھ گیا لیکن اپنی جان بچانے کے لیے چیختا رہا ۔

ڈرائیور وارڈن کی ایک نہ سنی وارڈن کو ایک کلومیٹر تک اسی طرح لے کر گیا جس کے بعد ٹرک ڈرائیور کو سڑک پر موجود لوگوں نے روکا اور وارڈن کو نیچے اتارا۔

lahore

lahore police

Traffic Police