Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ ملک جو وہاں رہائش اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کو لاکھوں روپے دے رہا ہے

ویب سائٹ کے مطابق 27 جولائی تک درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔
شائع 04 جولائ 2024 08:36pm
تصویر گیٹی امیجز
تصویر گیٹی امیجز

دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جو مفت شہریت کے ساتھ بڑی رقم بھی ادا کرتے ہیں۔

انہی میں ایک یورپی ملک بھی سامنے آیا ہے جو لوگوں کو رہائش کے ساتھ لاکھوں روپے کی ادائیگی بھی کرے گا۔

جی ہاں! یورپی ملک اٹلی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی پیشکش سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے خطے تسکانی کے دیہی علاقوں میں آکر بسنے والے افراد کو 30 ہزار یورو تک (لگ بھگ 90 لاکھ پاکستانی روپے) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہاں بلانے کا مقصد آبادی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس مقصد کے لیے تسکانی حکام نے جون 2024 میں ایک پروگرام متعارف کرایا جس کے لیے 28 لاکھ یورو مختص کیے گئے۔

پروگرام کی ویب سائٹ میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کا مقصد آبادی بڑھانے کے ساتھ پہاڑی علاقوں کو سماجی و معاشی لحاظ سے بہتر بنانا ہے۔

تسکانی کے 5 ہزار سے کم آبادی والے 76 قصبوں یا شہروں میں رہائش کے لیے گھر کی تزئین نو کے 50 فیصد اخراجات اس پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔

مذکورہ پروگرام اطالوی شہریوں کے ساتھ یورپی یونین میں رہنے والے اور یورپی یونین سے باہر کے افراد کے لیے ہے جن کے پاس اٹلی کا 10 سال کا ویزا موجود ہو۔اہل افراد کو تسکانی کی جائیداد کو اپنا مرکزی گھر بنانا ہوگا۔

ویب سائٹ کے مطابق 27 جولائی تک درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔

Italy

Tuscany

Residency in the Mountains 2024