Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرقپور: امام مسجد اور بیٹے پر فائرنگ، امام مسجد جاں بحق بیٹا زخمی

فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، شرقپور پولیس
شائع 04 جولائ 2024 06:46pm

شرقپورشریف کے نواحی گاؤں چکی گھیرا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد حافظ محمد حنیف جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کا دس سالہ بیٹا فیضان ولد حنیف زخمی ہوگیا۔

تھانہ شرقپور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی پیروی کرنے پر امام مسجد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے ۔

شرقپور پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  

FIR

punjab

Punjab police