فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدے کب تک، ان سے فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی پڑ رہی ہے؟
پاکستان میں فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
اس حوالے سے سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں اس وقت گیارہ پاور پلانٹس فرنس آئل پر ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ فرنس آئل سے تیار بجلی فی یونٹ 35 روپے 76 پیسے سے لے کر 43 روپے 86 پیسے تک پڑ رہی ہے۔
گرڈاسٹیشنز سے زبردستی بجلی بحال کروانا معمول بن گیا
دستاویز کے مطابق حب پاور پلانٹس اور کوہِ نور انرجی کے معاہدے 2027 تک ہیں، لال پیر اور پاک جین کے معاہدے 2028 تک ہیں، صبا پاور کمپنی کا معاہدہ 2029 تک کا ہے جبکہ اٹک جنریشن پاور کا معاہدہ 2024 تک ہے۔
حکومت نے بجلی 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
اسی طرح اٹلس، نشاط، نشاط چونیاں کے معاہدے 2035 تک اور نارووال انرجی، لبرٹی پاور ٹیک کے معاہدے 2036 تک ہیں۔
Comments are closed on this story.