ہتک عزت قانون پر تنقید کی پروا نہیں، غلط الزام لگانے پر سزا ملے گی، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہتک عزت قانون پر تنقید کی پروا نہیں ہے لیکن بغیر ثبوت کسی کو بھی تہمت، عزت اچھالنے کی اجازت نہیں ہے، غلط الزام لگانے پر سزا ملے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ہتکِ عزت پر نیا قانون بن گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ہتک عزت بل کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جا سکے گا۔
ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم، قابل سماعت قرار
مذکورہ قانون پر حکمراں جماعت کو اپنے اتحادیوں سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ علاوہ ازیں صحافیوں نے بھی پنجاب اسمبلی میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کتنی ہی تنقید کریں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کا غلط استعمال جاری ہے، جس کے پاس مائیک ہے وہ سمجھتا ہےکہ عزت اچھالنے کی مکمل آزادی ہے، قانون پڑھے بغیر لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں۔
پنجاب میں ہتکِ عزت پر نیا قانون بن گیا، بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سوات واقعہ سب کے لیے باعث تشویش ہے، میراتعلق ایک مذہبی گھرانےسے ہے، قانون کوہاتھ میں نہیں لیناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن و محبت کا مذہب ہے، دین سے محبت خون میں شامل ہے، محرم میں امن و امان کے قیام کے لیے پر عزم ہیں۔
Comments are closed on this story.