Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دور، قیادت نے کال دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این او سی جاری ہونے پرعامرمسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 05:05pm

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو 6 جولائی کو ترنول اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دئے جانے کے بعد قیادت نے کارکنان کو بھرپور شرکت کی کال دے دی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اجازت دئے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا، جس کے بعد عدالت نے این او سی جاری ہونے پرعامرمسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ پی ٹی آئی کوترنول چوک کے پاس 6 جولائی کوجلسے کی اجازت دیدی ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اوسی جاری ہونے پرعامرمسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔

’کارکنان جلسے میں شرکت کی تیاری کریں‘

اجازت ملنے کے بعد قیادت کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دے دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ لاہور سے کارکنان کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائے گی، بہت عرصے بعد پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملی ہے، جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔

قیادت نے کہا کہ پنجاب بھر سے کارکنان جلسے میں شرکت کی تیاری کریں، یہ جلسہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پانی کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)