Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست: سیکریٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس

جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے، وکیل عمران خان شعیب شاہین
شائع 04 جولائ 2024 11:38am

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اور تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

دوران سماعت عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو پارٹی رہنماؤں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے، جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

پاکستان

electricity

KPK Government