Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

ایف بی آر نے 20 گریڈ کے 27 بدعنوان افسران کو ’سائیڈ لائن‘ کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بدعنوانی میں ملوث درجنوں سینئر افسران کو سائیڈ لائن کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 02:43pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بدعنوانی میں ملوث درجنوں سینئر افسران کو سائیڈ لائن کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے کرپٹ اہلکاروں کی فہرست تیار کی تھی۔ ایف بی آر نے 20 کریڈ کے 27 افسران کو ایڈمن پول میں شامل کرلیا جس کے بعد ان سے سارے اختیار واپس لے لیے گئے۔

ایف بی آر نے اپنے چار کرپٹ افسران کی نشاندہی کردی

ذرائع کے مطابق اس فہرست میں ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے افسران شامل ہیں، جنہیں ایڈمن پول میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے بجٹ سے قبل ان عہدیداروں کی فہرستیں تیار کر رکھی تھیں، اور بجٹ کی تیاری کی مشق کے باعث اسے مطلع نہیں کیا جا سکا۔ یہ دو ماہ کے اندر دوسری بڑی تبدیلی ہو گی جب گریڈ 20 کے اعلیٰ افسران کو ایڈمن پول پر رکھا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کام صرف کرپٹ افسران کا تحفظ کرنا رہ گیا ہے؟ چیف جسٹس

عید سے عین قبل ایف بی آر نے 800 ملین روپے سے زائد کے ریفنڈ کیس پر غلط کارروائی کرنے پر دو اہلکاروں، ایک ڈی سی اور ایک انسپکٹر کو بھی معطل کر دیا تھا۔

پاکستان

FBR