Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے آٹے کے نرخ کی غلط رپورٹنگ پکڑ لی، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

ڈپٹی ڈائریکٹرراولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی، نوٹی فکیشن
شائع 04 جولائ 2024 09:51am

آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کا معاملے پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نےڈپٹی ڈائریکٹر لاہورکومعطل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے گزشتہ روز اجلاس کے دوران آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیے۔ محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

آٹا کے نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی، مریم نواز

اس تناظر میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکرٹری فوڈ پنجاب نے آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کا معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کردیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرراولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان کیخلاف کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہورتعینات کردیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نااہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، کسی بھی افسر کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاکستان

punjab

Wheat