Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

عارف والا میں بدنام زمانہ 4 رکنی ’کالو گینگ‘ گرفتار

ڈکیت گینگ سرکل میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، پولیس مقابلہ اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا، پولیس
شائع 04 جولائ 2024 09:44am

عارف والا میں پولیس نے بدنام زمانہ ڈکیٹ گینگ کالو کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈکیت گینگ سرکل میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، پولیس مقابلہ اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا، ڈکیت گینگ نے دوران تفتیش 17 سے زیادہ وارداتوں کا انکشاف کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہے اور ان کے قبضہ سے کئی موٹر سائیکلز، لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونزاور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Sindh government

sindh

police