Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

ہری پور میں مسافر وین کھائی میں جا گری، 10 افراد جاں بحق

مسافر گاڑی صوابی میرا سے اسلام آباد جارہی تھی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 04 جولائ 2024 08:40am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

ہری پور میں چہکائی کے قریب مسافروین کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسافر وین میں 17 سے زائد افراد سوار تھے اور گاڑی صوابی میرا سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھکر کے نزدیک خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

دوسری جانب حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا لیکن عینی شاہد کا کہنا تھا کہ گاڑی کی گرفتار زیادہ نہیں تھی گاڑی میں کسی تکنیکی خرابی کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث ہو سکتا ہے۔

traffic accident

passengers

Haripur

death casualties

heavy rains