Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا، 2 افراد جاں بحق، لواحقین سراپا احتجاج

واقعے کیخلاف اہلیان علاقہ نے شاہراہ کاغان ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 10:34pm
علامتی تصویر / میٹا اے آئی
علامتی تصویر / میٹا اے آئی

مانسہرہ میں بجلی وولٹیج میں اچانک اضافہ ہونے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ علاقہ چٹہ بٹہ میں پیش آیا، جہاں ہائی وولٹیج کے باعث گھریلو سامان بھی جل کر راکھ بن گیا۔

ہائی وولٹیج سے زخمی ہونے والوں کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے خلاف اہلیان علاقہ نے شاہراہ کاغان ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

’بجلی کا بھاری بل ادا کرنے کیلئے دل اور گردہ برائے فروخت‘، معذور شہری شدید پریشان

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واپڈا اور ایکسئن واپڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

خیبر پختونخوا

electricity bill

High voltage