Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں 9 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان عدالت میں پیش

گرفتار ملزمان باپ بیٹے ہیں، گزشتہ رات گرفتار کیا گیا ہے، تفتیشی افسر
شائع 03 جولائ 2024 07:49pm

پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو پیش کیا گیا، تفتیشی اکے مطابق گرفتار ملزمان باپ بیٹے ہیں، جنہیں گزشتہ رات ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں 25 جون کو ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 4 خواتین اور 5 بچے شامل تھے۔ واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا تھا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان باپ بیٹے ہیں، جنیہں گزشتہ رات کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے واقعہ کے بارے میں تفتیش کرنی ہے جس کے لئے ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

عدالت نے گرفتار تینوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ATC

peshawar

KPK Police

BRUTAL KILLING