Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ کے طلبہ اب پاکستان میں تعلیم جاری رکھ سکیں گے

غزہ کے طلباء کو پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میڈیکل اور ڈینٹل کی اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے
شائع 03 جولائ 2024 03:33pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ کے طلبہ اب پاکستان میں تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پرپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے غزہ کے طلبہ کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

ترجمان پی ایم ڈی سی حنا کیانی نے بتایا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر پی ایم ڈی سی کونسل نے غزہ کے طلبہ کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد غزہ کے طلباء کو پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میڈیکل اور ڈینٹل کی اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان کہنا تھا کہ پاکستان میں 20 سے 30 پر مشتمل طلبہ کا وفد پاکستان میں تعلیم حاصل کرے گا اور مجموعی طور پر 100 کے قریب غزہ کے طلبہ پی ایم ڈی سی کے زیر اہتمام کالجوں اور جامعات میں تعلیم حاصل کریں گے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے اس حوالے خصوصی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی جو ان طلباء کو معاونت فراہم کرے گی۔

پاکستان

GAZA AND RAFAH